ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں ٹریکٹر اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

منڈگوڈ میں ٹریکٹر اور بائک کی ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

Tue, 07 Mar 2017 15:27:55    S.O. News Service

منڈگوڈ 7/ مارچ (ایس او نیوز/ نذیر تاڈپتری) بائک اور ٹریکٹر کے درمیان ہوئے تصادم میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت یلپّا سورسٹی کوپّا (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ منگل صبح تعلقہ کے منڈگوڈ۔ بنکاپور روڈ پر شمشان کے قریب پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ منڈگوڈ تعلقہ کے ہونگوندا پنچایت حدود کے اگڈی دیہات کا رہنے والا  یلپّا بائک پر سوار اپنے دیہات سے منڈگوڈ جارہا تھا کہ  مخالف سمت سے ٹریکٹر سے اس کی ٹکر ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولس انسپکٹر کرن کمار نائک اور پی ایس آئی لکپّا نائک اپنے عملہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور لاش کو سرکاری اسپتال پہنچایا۔

منڈگوڈ مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس پورے واقعے کی چھان بین کررہی ہے۔


Share: